اوباما کی جاپان کی ٹی پی پی کے سلسلے میں حمایت تاہم فیصلے کی تاریخ ابھی دور

واشنگٹن: امریکی صدر باراک اوباما نے پیر کو مریکہ اور آٹھ دوسرے ممالک کے درمیان ایشیا پیسفک کے تیزی سے ترقی کرتے علاقے میں آزاد تجارتی معاہدے کے مذاکرات میں جاپان کی شمولیت کی حمایت کی، تاہم انہوں نے کہا کہ ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

“ہم نے اپنے وفود کو ہدایت دی ہے کہ وہ جاپان کی طرف سے ٹرانس پیسفک پارٹنر شپ (ٹی پی پی) میں شمولیت میں دلچسپی دکھانے پر مشورہ جاری رکھیں، جو ہماری معیشتوں اور علاقے دونوں کے لیے فائدہ مند ہو گا”، اوباما نے جاپانی وزیر اعظم یوشیکو نودا کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران کہا۔۔

امریکہ کو امید ہے کہ اس سال کے آخر تک وہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، پیرو، چلی، سنگاپور، ملائیشیا، ویتنام اور برونائی کے ساتھ ٹی پی پی معاہدے پر مذاکرات مکمل کر لے گا۔

ان ممالک کا کہنا ہےکہ وہ “21 ویں صدی” کے معاہدے پر مذاکرات کرنا چاہتے ہیں جو تجارتی رکاوٹوں کو ہٹانے اور محنت و ماحولیات جیسے عالمی معیارات کو بلند کرنے میں موجودہ علاقائی تجارتی معاہدوں کو پیچھے چھوڑ دے۔

جاپان، میکسیکو اور کینیڈا نے نومبر میں مذاکرات میں شمولیت کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.