اوداوارا میں جلی ہوئی کار سے آدمی کی باقیات برآمد

اوداوارا: پولیس نے منگل کو کہا کہ پیر کو رات گئے اوداوارا، صوبہ کاناگاوا میں ایک منی کار کے جلے ہوئے ڈھانچے سے ایک آدمی کی باقیات ملی ہیں۔

پولیس نے کہا کہ انہوں نے 11 بجے ایک راہگیر کی طرف سے کال وصول کی جس نے کار کو آگ لگنے کی اطلاع دی۔ فائر فائٹرز کو آگ بجھانے میں 30 منٹ کا وقت لگا۔ آدمی کی لاش پچھلی نشست پر موجود تھی۔

پولیس نے کہا کہ یہ کار اوداوارا شہر کے ایک مکین کے نام رجسٹرڈ ہے۔ وہ اس تک نہیں پہنچ سکے اور خیال ہے کہ وہ یعنی کار کا مالک ہی آگ کا نشانہ بنا، جو شاید خودکشی کا واقعہ تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.