ٹوکیو: پولیس نے پیر کو اتوار کے مہلک بس حادثے کی آپریٹر کمپنی کے دفاتر پر چھاپہ مارا، جس میں کانازاوا سے ٹوکیو ڈزنی لینڈ جاتے ہوئے سات مسافر ہلاک ہو گئے تھے۔
تفتیش کاروں نے ریکوینتائی نامی کمپنی کے ریکارڈ اور دستاویزات، اور انزائی شہر، صوبہ چیبا میں واقع کمپنی کے صدر کا گھر ضبط کر لیا۔
سات لوگ ہلاک اور 39 زخمی ہوئے تھے جب اتوار کی صبح 4:40 پر ٹوکیو ڈزنی لینڈ کو جانے والی ایک بس کو فوجیوکا، صوبہ گونما میں ہائی وے پر حادثہ پیش آیا۔ 45 مسافروں کو لے جانیوالی بس صبح 4:40 پر کانیتسو ایکسپریس وے پر سڑک کنارے ایک دیوار سے جا ٹکرائی تھی۔
بس کمپنی کے ایک ترجمان نے کہا تھا کہ ڈرائیور نے چیبا سے رات کی شفٹ میں کام کیا تھا اور اس نے کانازاوا کے ایک ہوٹل میں ہفتے کی صبح آٹھ بجے چیک ان کیا تھا۔