نئی دہلی: جاپان کے وزیر خارجہ نے پیر کو نئی دہلی میں بھارتی اہلکاروں سے ملاقات کی تاکہ دونوں ممالک میں بڑھے ہوئے سیاسی، سلامتی اور اقتصادی تعاون پر بات چیت کی جا سکے۔
کوچیرو گیمبا اور بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے وسیع تر معاملات پر ہونے والی سالانہ دد طرفہ بات چیت کی قیادت کی جسے انڈیا جاپان اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کا نام دیا جاتا ہے۔
کرشنا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ انہوں نے انڈیا میں انفراسٹرکچر کی ڈویلپمنٹ میں جاپانی معاونت پر بات چیت کے ساتھ ساتھ سول ایٹمی تعاون پر بھی گفتگو کی۔
“جاپان اور انڈیا اہم شراکت دار ہیں،” گیمبا نے کہا اور مزید اضافہ کیا کہ ان میں مشترکہ جمہوری اقدار اور اسٹریٹیجک دلچسپیاں پائی جاتی ہیں۔
بھارتی حکومت کے ایک بیان میں کہا گیا کہ سینئر اہلکاروں نے توانائی کے بہتر استعمال اور بچت کے معاملات پر بھی ملاقات کی۔
پیر کو بعد میں دونوں اطراف نے وزارتی سطح پر پہلے اقتصادی مذاکرات کا اہتمام کیا۔