ہونولولو: ہوائی کی فضاؤں میں ائیر ٹریفک کنٹرولر کی غلطی کی وجہ سے دو جیٹ طیاروں کے ایک دوسرے سے ٹکراؤ کا خطرہ پیدا ہو جانے کے واقعے پر کی جانیوالی وفاقی تفتیش سے ظاہر ہوا ہے کہ کارکن ریڈار اسٹیشن، جہاں اسے تعینات کیا گیا، سے طیاروں کو ہدایات دینے کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں تھا، اور اس نے مزید تربیت کا کہا تھا۔
اس واقعے میں جاپان ائیرلائنز کی ٹوکیو سے آنے والی پرواز اور یونائیٹڈ پارسل سروس کی لوئیس ویلی، کینٹکی سے آنے والی پرواز ملوث تھیں، جب یہ دونوں 14 جنوری کی صبح ہونولولو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اوپر پہنچیں۔
آزادی معلومات کے قانون کے تحت حاصلکردہ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی تفتیشی دستاویزات سے پتا چلتا ہے کہ جیٹ طیارے عمودی طور پر 300 فٹ (90 میٹر) تک اور افقی طور پر دو میل یا 3.2 کلومیٹر ایک دوسرے کے قریب آ گئے تھے جب انہوں نے بہت زیادہ قریب آنے سے بچنے کے لیے اپنا راستہ تبدیل کیا۔
ایجنسی نے کہا کہ اس نے واقعے کا پتا چلنے کے بعد فوراً ردعمل ظاہر کیا اور کنٹرولر کو آپریشنل ڈیوٹی سے ہٹا کر اسے مزید تربیت دلوائی۔
کنٹرولر نے جے اے ایل کے طیارے کو نیچے آنے اور یو پی ایس کے طیارے کو اوپر جانے کا کہہ دیا تھا۔