کول بز مہم کا آغاز

ٹوکیو: حکومت نے اس سال دوبارہ منگل سے کول بِز مہم کا آغاز کر دیا۔ کول بِز، جو 31 اکتوبر تک رہے گی، ملازمین پر زور دیتی ہے کہ اپنے سوٹ اور ٹائی ترک کر دیں اور کھلی گردنوں اور چھوٹے بازوؤں والی شرٹیں پہنیں۔ یہ دفاتر کو بھی ترغیب دیتی ہے کہ اپنے ائیر کنڈیشنروں کو کم کر کے 28 ڈگری سیلسیئس (82.4 درجے فارن ہائٹ) پر سیٹ کریں۔

کول بز کو 2005 میں اس وقت کے وزیر اعظم جونی چیرو کوئیزومی نے اس مقصد کے لیے شروع کیا تھا کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ اور بجلی کے استعمال میں کمی کی جائے۔ پچھلے سال سے پہلے یہ مہم یکم جون سے شروع ہوا کرتی تھی، تاہم پچھلے سال اسے 11 مارچ کی آفت کے بعد توانائی کی کمی کے خدشات کے پیش نظر ایک ماہ پہلے لے آیا گیا۔

ایک بار پھر اس سال یہ مہم ایک قدم آگے سپر کول بز پر چلی جائے گی، جس میں فیشن کا شوق رکھنے والے لوگ اپنی کھلی ڈلی الوہا شرٹیں پہنیں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.