وزیر اعظم کی طرف سے مخالفین کو کنزمپشن ٹیکس کا بل پاس کرنے میں تعاون پر زور

ٹوکیو: وزیر اعظم یوشیکو نودا نے جمعے کو اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ ساتھ اپنی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) کے اراکین پر زور دیا کہ وہ 2015 تک کنزمپشن ٹیکس 10 فیصد تک بڑھانے کا بل پاس کرنے میں تعاون کریں۔

دائت کے ایوان زیریں میں جمعے کو جاری غور و خوض سوشل سیکیورٹی اور ٹیکس اصلاحات پر پر پیش کیے گئے سات بلوں کے ایک سیٹ پر بحث کا حصہ ہے۔

اپوزیشن پارٹیوں نے کہا کہ اگر نودا اپنی پارٹی کو ٹیکس بڑھانے کا بل منظور کرنے پر راضی نہیں کر سکتے ہیں، تو انہیں اپنے موقف پر نظر ثانی کرنی چاہیئے۔

نودا نے کہا ہے کہ جاپان کی بڑھتی ہوئی ویلفیئر لاگتوں، بشمول پبلک پنشن اور دنیا میں سب سے زیادہ اوسط عمر رکھنے والے اس ملک میں ہمہ گیر ہیلتھ انشورنس سسٹم کا خرچ پورا کرنے کے لیے آمدن کی ضرورت ہے۔

فی الوقت حکومت کے صرف چالیس فیصد اخراجات محصولات سے حاصل ہوتے ہیں۔

بقیہ خرچ کو ادھار اٹھا کر پورا کیا جاتا ہے، جس سے جاپان کا قرضہ اس کی گراس ڈومیسٹک پراڈکٹ سے بھی دوگنا ہو چکا ہے، جس کے بارے تجزیہ نگار خبردار کرتے ہیں کہ اس فرق کو ختم کرنے کا اکلوتا حل محصولات سے آمدن کو بڑھانا یا اخراجات میں کمی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.