ہیروشیما:مقامی پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، صوبہ ہیروشیما میں اتوار کو ایک ہوٹل میں آتش زنی سے سات لوگ ہلاک ہو گئے۔
“سات لوگ، جن میں تین مرد اور چار خواتین شامل تھیں، ہلاک ہوئے۔ تین مہمانوں کی حالت ابھی تک نازک ہے،” مقامی پولیس افسر نے کہا۔
افسران نے مرنے والوں کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں دیں، جن کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔
اہلکاروں کے مطابق فوکویاما کے ہوٹل پرنس میں صبح سات بجے کے قریب آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کے وقت ہوٹل میں 13 مہمان ٹھہرے ہوئے تھے جبکہ ایک ملازم ڈیوٹی پر تھا۔
پولیس نے کہا کہ دوسرے اور تیسرے فلور کو لگنے والی آگ کا سبب فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا۔
اہلکاروں کے مطابق 4 منزلہ ہوٹل میں کوئی فوارے کا نظام نہیں تھا اور اسے پچھلے سال آگ سے بچاؤ کے سلسلے میں کم از کم آٹھ شعبوں میں ناکافی اقدامات سے آگاہ کیاگیا تھا۔