بیجنگ: چین، جاپان اور جنوبی کوریا نے اتوار کو شمالی کوریا کو خبردار کیا کہ وہ مزید کوئی ایٹمی تجربہ برداشت نہیں کریں گے؛ یہ بات جنوبی کوریا کے صدر نے ان خدشات کے دوران کہی ہے کہ پیانگ یانگ تیسرے ایٹمی دھماکے کی تیاری کر رہا ہے۔
لی میونگ بیک نے بیجنگ میں چینی وزیر اعظم وین جیاباؤ اور جاپانی وزیر اعظم یوشیکو نودا کے ساتھ مذاکرات کے بعد ان خیالات کا اظہار کیا۔
“ہم تینوں ممالک نے اتفاق کیا ہے کہ ہم شمالی کوریا کی جانب سے مزید ایٹمی تجربات یا اشتعال انگیزیاں برداشت نہیں کریں گے،” لی نے اپنے دونوں ہم منصبوں سے 90 منٹ طویل ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔
یہ توقع تھی کہ شمال مشرقی ایشیائی رہنماؤں کے اتوار کو ہونے والے سمٹ میں پیانگ یانگ کا ایٹمی اور راکٹ پروگرام ایجنڈے میں سب سے اوپر رکھا جائے گا۔
پیانگ یانگ کی جانب سے پچھلے ماہ ناکام راکٹ لانچ کی وجہ سے شمالی کوریا کے تیسرے ایٹمی تجربے کے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔ اُس راکٹ تجربے کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت بین شدہ بلیسٹک میزائل تجربے کا نام دیا تھا۔