سائبر چارم سیاحتی مہم کے لیے جاپان بلاگروں کی تلاش میں

ٹوکیو: عرب بہاریہ انقلاب کے ایکٹوسٹوں اور بچوں کا ایک چینی مصنف بلاگروں کے اس اصطفائی گروپ میں شامل ہیں جنہیں جاپان میں مدعو کیا گیا ہے تاکہ پچھلے سال کی آفات کے بعد سیاحتی صنعت کی بحالی کے لیے انٹرنیٹ پر مہم شروع کی جا سکے۔

یہ تجویز حکومت کی طرف سے 11 مارچ کے زلزلے و سونامی اور بعد ازاں فوکوشیما پر ایٹمی پگھلاؤ کے واقعات کے بعد سیاحتی صنعت کی نیک نامی بحال کرنے کی تازہ ترین کوششوں کا حصہ ہے۔

وزارت خارجہ کے مطابق، بلاگروں کو ان کی آنلائن مقبولیت کی بنیاد پر چنا گیا اور ان میں خالد حمزہ، جو مصر میں مسلم برادر ہُڈ نامی ویب سائٹ کے مدیر ہیں، اور تیونس کے جمہوریت پسند ایکٹیوسٹ سلیم اماموؤ شامل ہیں۔

“ہم با اثر بلاگروں کے ذریعے جاپان کے محفوظ ہونے کی نمائش کر کے غیر ملکی سیاحوں کو قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ جاپان واپس آئیں اور تجارتی شراکت داروں کو جاپان کی خوردنی درآمدات بحال کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں،” اہلکار نے کہا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.