ہیوگو کے اسٹور میں نقب زنی میں چور 1.5 ملین ین لے اڑا

ہیوگو: پولیس نے ہفتے کو کہا کہ ایک آدمی نے نیشینومیا، صوبہ ہیوگو میں واقع ایک اسٹور سے 1.5 ملین ین لوٹ لیے۔

پولیس کے مطابق، یہ آدمی استعمال شدہ برانڈ نیم مصنوعات فروخت کرنے والے اسٹور ایکو-رنگ میں جمعے کی شام سات بجکر پچاس منٹ کے قریب آیا۔ اس نے عملے پر آنسو گیس کی طرح کی کوئی چیز سپرے کی اور پھر روپے کا مطالبہ کیا۔

پولیس نے کہا کہ اس نے دفتر سے چھوٹا گشتی سیف اٹھایا اور رفو چکر ہو گیا۔ این ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ کچھ اراکین عملہ کو گیس کی وجہ سے آنکھوں میں زخم ہو گئے۔

آدمی کا قد 170 سینٹی میٹر بتایا گیا ہے۔ اس نے سفید ٹی شرٹ، گھٹنوں تک لمبی پینٹ اور سیاہ دھوپ کا چشمہ لگایا ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق یہی اسٹور فروری میں بھی دو لاکھ تیس ہزار ین کی ڈکیتی کا نشانہ بن چکا ہے۔

 

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.