ٹوکیو: وزیر اعظم یوشیکو نودا نے ویک اینڈ پر ڈاؤ جونز کو انٹرویو میں یورپی قرضہ بحران کو مہنگے ین کے پیچھے سب سے بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بحران جاپانی معیشت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ “یہ صرف یورپ کے بارے میں نہیں، بلکہ امکان یہ بھی ہے کہ یہ پوری عالمی معیشت میں پھیل سکتا ہے،” نودا نے کہا۔
“یقیناً یہ جاپانی معیشت کے لیے خدشات کی سب سے بڑی وجہ ہے۔”
نودا، جو اس ماہ گروپ 8 کے سمٹ میں شرکت کریں گے، نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ وہ عالمی رہنماؤں سے اس بحران کو ختم کرنے کے طریقوں پر بات چیت کریں گے، اور انہوں نے نوٹ کیا کہ جاپان نے (ایسے کسی بھی بحران کے خلاف) عالمی سدِّ راہ کی تعمیر کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ کو 60 ارب ڈالر کا حصہ دیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جاپانی حکام ین کی قدر میں حالیہ اضافے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
مہنگا ین جاپانی برآمدات کی مقابلے بازی کی صلاحیت کم کردیتا ہے اور جاپانی فرموں کی غیرملکی آمدن کی قدر گھٹا دیتا ہے۔
“میں امید کرتا ہوں کہ بینک آف جاپان اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے بروقت اور جرات مندانہ اقدامات اٹھائے گا۔”