ٹوکیو: ہفتے کے ایک سروے سے پتا چلا ہے کہ جاپان کی پبلک فرموں (جن کے شئیرز کی عوامی خرید و فروخت ہو سکے) کو امید ہے کہ موجودہ مالی سال میں قبل از ٹیکس منافع 24 فیصد تک بڑھ جائے گا، جس سے پچھلے سال کی قدرتی آفات کا اثر کم ہو گا۔
مارچ 2013 تک مجموعی فروخت 6 فیصد بڑھ جائے گی، جو 2008 میں امریکی بینکوں کی قابل دید ناکامی سے پیدا ہونے والے عالمی بحران کے بعد سب سے بڑا اضافہ ہو گا۔
سروے کے مطابق، سات بڑے کار ساز ادارے 2.74 ٹریلین ین کے مجموعی منافع کا تخمینہ لگا رہے ہیں جو پچھلے سال کے منافع سے 1.3 ٹریلین ین زیادہ ہے۔
اس کے مقابلے میں الیکٹرانکس ساز ادارے جیسا کہ سونی، پینا سانک اور شارپ نے مارچ 2012 کے مالی سال کے دوران مجموعی طور پر ایک ٹریلین ین کا قبل از ٹیکس خسارہ ظاہر کیا تھا، جس کی بڑی وجہ ٹیلی وژن کی عالمی طلب میں کمی ہے۔