ٹیپکو کی طرف سے 781.6ارب ین کا سالانہ خسارہ پیش

ٹوکیو: ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) نے پیر کو مارچ تک ختم ہونے والے مالی سال کے لیے 781.6 ارب ین کے توقع سے زیادہ خسارے کا اعلان کیا۔

نیٹ خسارہ اس سے قبل 708 ارب ین کے تخمینہ شدہ خسارے سے زیادہ تھا اور ایک نسل میں دنیا کے بدترین ایٹمی بحران کے متاثرین کو زر تلافی کی ادائیگیوں کی بڑھتی ہوئی لاگتوں کا غماز ہے۔

ٹوکیو 10 سالہ تنظیم نو کے منصوبے کے تحت ٹیپکو میں 1 ٹریلین ین انجکٹ کرے گا تاکہ بڑی علاقائی اجارہ دار کمپنی کو دیوالیہ ہونے سے بچایا جا سکے؛ اس حکومتی منصوبے کے تحت ٹیپکو “عارضی ریاستی کنٹرول” میں آ جائے گا۔

پیر کو فرم کے صدر توشیو نیشی زاوا نے کہا کہ ایندھن کے اخراجات اس سال بڑھ جائیں گے جب جاپان ایٹمی بحران کے بعد اپنے ایٹمی ری ایکٹر بند کر دے گا جو کبھی ملک کی بجلی کی ضروریات کا ایک تہائی پورا کرتے تھے۔

ٹوکیو اور مشرقی جاپان میں بجلی کے اکلوتے فراہم کنندہ کے طور پر ٹیپکو اپنے دسیوں لاکھ صارفین تک بجلی کی مستحکم فراہمی کا ذمہ دار ہے۔

جسیم الجثہ یوٹیلیٹی اپنے بڑھتے ہوئے اخراجات کو تنخواہیں اور تحصیلی لاگتوں میں کمی کر کے پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم اسے پرانے تھرمل پاور پلانٹس کو ایندھن کی فراہمی کے آسمان سے باتیں کرتے اخراجات کا سامنا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.