ٹوکیو: شہنشاہ اکی ہیتو اور ملکہ مچیکو نے لندن میں ملکہ ایلزبیتھ دوم کی ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات میں شرکت کے لیے بدھ کو ٹوکیو سے روانگی اختیار کی۔
شہنشاہ نے ہانیدا ائیرپورٹ پر کہا کہ وہ ملکہ کو اپنی نیک تمنائیں پہنچانا چاہتے ہیں اور جاپانی عوام کی طرف سے انہیں مبارکباد دینا چاہتے ہیں۔
شہنشاہ اور ملکہ 20 مئی کو وطن واپسی سے قبل، دوسری ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے علاوہ جمعے کو ونڈسر پیلس میں ملکہ کی طرف سے دئیے گئے ایک ظہرانے میں شرکت کریں گے اور جمعے کی ہی شام کو شہزادہ چارلس کی جانب سے بکنگھم پیلس میں دئیے گئے عشائیے میں شرکت کریں گے۔
2009 کے بعد شاہی جوڑے کا جاپان کے باہر یہ پہلا دورہ ہے۔ 78 سالہ شہنشاہ فروری میں قلب کی بائی پاس سرجری سے گزرے تاہم بظاہر اچھی طرح صحتیاب ہو رہے ہیں۔