ٹوکیو: منگل کو ایک تین سالہ لڑکا آئچی وارڈ کے اپارٹمنٹ میں 11 ویں منزل کی بالکنی سے گر کر ہلاک ہو گیا جب اس کے والدین اسے گھر میں اکیلا چھوڑ گئے تھے۔
ٹی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق، 15 منزلہ اپارٹمنٹ بلاک کے سپرنٹنڈنٹ نے سہ پہر ساڑھے چار بجے کے قریب پولیس کو کال کی اور بتایا کہ ایک چھوٹا بچہ باہر زمین پر پڑا ہے، جو بظاہر کسی اپارٹمنٹ کی بالکنی سے گرا لگ رہا ہے۔ لڑکے کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں کچھ ہی دیر بعد وہ مر گیا۔
پولیس نے کہا وقوعے کے وقت لڑکے کا باپ کام پر تھا جبکہ ماں باہر خریداری پر گئی ہوئی تھی۔ خیال ہے کہ یہ اکیلا بچہ کپڑے سکھانے والے ریک پر چڑھ گیا جو بالکنی میں پڑا رہ گیا تھا اور پھر بالکنی سے گر کر ہلاک ہو گیا۔