ٹوکیو ڈزنی ریزورٹ کی جانب سے ہم جنس پرست شادیوں پر ضابطوں میں نرمی

ٹوکیو: امریکی صدر باراک اوباما کی طرف سے ‘گے میرج’ کی حمایت میں سامنے آنے کے کچھ ہی دن بعد جاپان میں بھی ہم جنس پرست شادیوں کا ایک اور حمایتی سامنے آگیا ہے اور وہ ہے مکی ماؤس۔

کمپنی کے ترجمان نے منگل کو کہا کہ ایسی شادیوں کی کوئی قانونی حیثیت نہ ہونے کے باوجود، ہم جنس پرست جوڑے مقبول عام ٹوکیو ڈزنی ریزورٹ میں افسانوی کہانیوں والی شادی کی تقاریب منعقد کر سکتے ہیں، جس میں سنڈریلا کاسل بھی شامل ہے۔

ایسی شادیوں کی خبر اس وقت منظر عام پر آئی جب 27 سالہ کیوکی ہیگاشی نے ریزورٹ میں اپنی خاتون رفیق کے ساتھ شادی کی تقریب منعقد کرنے کے لیے معلومات حاصل کیں۔

ہیگاشی نے اپنے بلاگ پر لکھا کہ ان کی کال کا جواب دینے والے عملے کے رکن نے کہا کہ ان کی شادی کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہو گا، اگر وہ “مرد اور عورت” کی طرف لباس پہن کر آئیں۔

تاہم کچھ ہی دن بعد ریزورٹ کے آپریٹر نے ان سے دوبارہ رابطہ کیا اور کہا کہ ان کا ابتدائی جواب غلط تھا اور گے جوڑے اپنے لباس وغیرہ کی پسند میں آزاد ہیں۔

“ہم نے یہاں کے ہوٹلوں میں ہم جنس پرست شادیوں کی درخواست کبھی بھی رد نہیں کی،” میلیال ریزورٹ ہوٹل کے ایک ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا، جو ٹوکیو ڈزنی ریزورٹ کا ذیلی ہوٹل ہے۔

اگرچہ گے اور لیزبئین کو یکسر عداوت کا سامنا تو نہیں کرنا پڑتا، تاہم ہم جنس پرست شادیوں کے قانون میں کوئی خاص حقوق موجود نہیں، اور گے شادیوں پر بہت کم عوامی مباحثہ ہوا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.