امریکی چائلڈ پورن کیس میں جاپانی آدمی کو جیل

شکاگو: اہلکاروں نے منگل کو کہا کہ تفتیش کاروں کی جانب سے چائلڈ پورنو گرافی کے عالمی گروہ کو ختم کرنے کے کی مہم کے دوران تازہ ترین شکار ایک جاپانی آدمی بنا ہے جسے طویل امریکی قید کا سامنا کرنا ہو گا۔

محکمہ انصاف نے کہا کہ “لاسٹ بوائز” (گمشدہ لڑکے) نامی آنلائن بلیٹن بورڈ ان اشخاص کے لیے کم عمر لڑکوں کی چائلڈ پورنو گرافی کی خرید و فروخت کے اڈے کا کام دیتا تھا اور اسے تین سال قبل بند کر دیا گیا تھا۔

تفتیشی عمل کے دوران اس گھناؤنے عمل کا نشانہ بننے والے درجنوں کم عمر بچے ناروے، رومانیہ، برازیل اور دوسرے ممالک میں شناخت کیے اور ڈھونڈے گئے، جبکہ امریکہ میں بھی 27 ایسے بچے پائے گئے۔

فوتوشی تاچینو، ایک جاپانی شہری جو حالیہ عرصے میں وینّی پیگ، کینیڈا میں رہ رہا تھا، کو پیر کو چائلڈ پورنو گرافی کو مشتہر کرنے کی سازش میں حصہ داری پر 17 سال تک جیل اور تاعمر نگرانی میں رہنے کی سزا سنائی گئی۔

32 سالہ تاچینو کو شکاگو میں 2009 میں حراست میں لیا گیا جبکہ مارچ2011 کو اسے قصوروار قرار دیا گیا۔

تفتیش کاروں نے معلوم کیا کہ اس فورم کے 35 اراکین امریکہ، بیلجیئم، برازیل، برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جرمنی اور نیوزی لینڈ سے تعلق رکھتے تھے۔

قریباً 16 اراکین کو امریکہ میں پہچانا اور حراست میں لیا گیا اور اس تفتیش کے نتیجے میں چھ مزید امریکی آدمیوں پر بچوں کے جنسی استحصال کا الزام لگایا گیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.