جنوبی کوریا نے جاپان کے ساتھ اولین فوجی معاہدہ معطل کر دیا

سئیول: ایک دفاعی اہلکار نے عوامی جذبات کا حوالہ دیتے ہوئے جمعرات کوکہا کہ جنوبی کوریا نے جاپان کے ساتھ فوجی تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنے کا عمل معطل کر دیا ہے۔

وزیر دفاع کِم کوان جِن کو اس ماہ معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے ٹوکیو آنا تھا، جو کہ 1945 میں کوریا پر بے رحمانہ جاپانی نوآبادیاتی تسلط کے اختتام کے بعد پہلا ایسا معاہدہ ہوتا۔

ایک معاہدہ دونوں ممالک کو شمالی کوریا کے ایٹمی اور میزائل پروگراموں پر انٹیلی جنس معلومات شئیر کرنے اور سمندر میں مشترکہ تلاش اور مدد کے آپریشن سر انجام دینے کی سہولت دینے کے لیے تھا۔

دوسرا معاہدہ بیرون ممالک امن برقرار رکھنے کے آپریشنز میں لاجسٹکس، جس میں ہتھیار شامل نہیں، اور خدمات میں تعاون سے متعلق تھا۔

“کِم نے ٹوکیو کا دورہ کرنے کا منصوبہ موخر کر دیا ہے۔ وہ اس معاملے کو عوامی جذبات کی روشنی میں حل کریں گے،” وزارت دفاع کے ایک اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا۔

اپوزیشن کے سیاستدانوں نے ایسے کسی بھی فوجی معاہدے کی مخالفت کی ہے چونکہ جنوبی کوریا کے بہت سے بوڑھے لوگوں کے اذہان میں جاپان کے نو آبادیاتی تسلط کی تلخ یادیں تازہ ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.