ڈوکومو بوڑھوں کے لیے اسمارٹ فون متعارف کروائے گا

ٹوکیو: صف اول کے جاپانی موبائل آپریٹر این ٹی ٹی ڈوکومو نے پہلا ایسا اسمارٹ فون تیار کیا ہے جو خاص طور پر بوڑھے لوگوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ اقدام اس کی بوڑھے ہوتے صارفین تک پہنچنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

کمپنی کے مطابق، یہ ٹچ اسکرین والا ہینڈ سیٹ، جو اگست سے فروخت کے لیے دستیاب ہو گا، بڑے فانٹ سائز اور آئکن دکھائے گا جبکہ اس میں ای میل کرنے اور تصاویر لینے کے لیے سادہ انداز میں مرحلہ وار ہدایت ہوں گی۔

“یہ ہینڈ سیٹ مینیو دکھانے کے لیے بڑے بٹن اور فونٹ استعمال کرتا ہے جسے سمجھنا آسان ہے،” فرم نے کہا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.