واشنگٹن: گروپ آٹھ کی بڑی صنعتی اقوام کی طرف سے یورپی بحران پر ابتدائی گفتگو کے موقع پر جاپان نے کہا کہ وہ یورو زون کے قرضہ بحران کی بیخ کنی کے لیے مداد فراہم کرنے کو تیار کھڑا ہے۔
جاپان، جو دنیا کی تیسری بڑی معیشت اور جی ایٹ کے اشرافیہ کلب کی رکنیت رکھنے والی اکلوتی ایشیائی طاقت ہے، پہلے ہی آئی ایم ایف کو یورپی بحران کے خلاف فنڈز کا بڑا فراہم کنندہ ہے، جب اس نے پچھلے ماہ 60 ارب ڈالر کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا۔
وزارت خارجہ کی ترجمان ناؤکو سائیکی نے جمعے کو صحافیوں کو بتایا کہ جاپان کے وزیر اعظم یوشیکو نودا ان مذاکرات کے موقع پر بیان دیں گے کہ یورپیوں کی اولین ذمہ داری اس بحران پر قابو پانا ہے۔
“اس کے ساتھ ساتھ یورپیوں کو یورپی قرضہ بحران حل کرنے میں مدد کی فراہمی کے لیے جاپان مدد کا ہاتھ بڑھانے کو تیار ہے،” سائیکی نے کہا۔
“یورپ کا حکومتی قرضوں کا بحران دنیا کی معیشت کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، چناچہ ہم یورپیوں کو ترغیب دیں گے کہ وہ اس مسئلے سے جلد از جلد مناسب انداز میں نمٹیں،” انہوں نے کہا۔
“جاپان کی جانب سے مزید مدد میں عالمی مالیاتی فنڈ کی مزید معاونت یا ایشیا میں سیفٹی نیٹ بڑھانے کی کی کوششیں شامل ہو سکتی ہیں،” انہوں نے کہا۔
امریکی صدور کے ضیافتی مقام کیمپ ڈیوڈ میں ہونے والے جی ایٹ مذاکرات کا مقصد صدر باراک اوباما اور نو منتخب فرانسیسی صدر فرانکوئس ہولاند کو جرمن چانسلر انگیلا مرکل کے خلاف ایکدوسرے قریب لانا ہے، جو کہ دونوں ہی ترقیاتی اور نمو بڑھانے والی پالیسیوں کے حامی ہیں، جبکہ جرمن چانسلر سادگی پسند اقدامات کی حمایت کرتی ہیں۔
جاپان جی ایٹ کے دونوں نکتہ ہائے نظر کے درمیان کھڑا ہے۔