‘پنک پینتھر’ چور کو ٹوکیو میں نقب زنی پر مقدمے کے لیے وطن واپس بھیج دیا گیا

ٹوکیو: جاپانی پولیس کے مطابق، چوروں کے عالمی گروہ “پنک پینتھر” کے ایک مونٹینگرن رکن کو ٹوکیو کی زیورات کی دوکان میں 3.6 ملین ڈالر کی ڈکیتی پر مقدمے کے لیے اس کے ملک واپس بھیج دیا گیا ہے۔

جون 2007 میں گِنزا ڈسٹرکٹ کی اپ مارکیٹ میں راڈون جیلوسک اور ایک اور مونٹینگرن آدمی نے اسٹور کے تین سیلز مینوں پر آنسو گیس کا اسپرے کر کے ایک تہرا تاج، نیکلس اور دوسرے زیورات چرا لیے تھے جن کی مالیت 284 ملین ین تھی۔

ٹوکیو میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ (ایم پی ڈی) کے ترجمان نے کہا کہ 41 سالہ جیلوسک، جو انٹرپول کو اس جرم کے لیے مطلوب تھا، 2010 میں ایک اور واردات سے متعلق ہونے پر اٹلی میں گرفتار کیا گیا اور اسے جمعے کو مونٹینگرو میں منتقل کر دیا گیا۔

“مشتبہ مونٹینگرو میں مقدمے کا سامنا کرے گا چونکہ جاپانی حکومت نے مونٹینگرن حکام سے درخواست کی ہے کہ ان کی طرف سے اسے سزا سنائی جائے،” ایک اہلکار نے پریس رپورٹس کی تصدیق کرتے ہوئے اے ایف پی کو بتایا۔

جیولسک پر ایم پی ڈی کی طرف سے ڈکیتی اور زخمی کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

اس کے ساتھ، ریفاٹ ہاڈیزا ہامیتووک، کو 2009 میں اسپین میں ایک واردات سے متعلق ہونے پر یونان میں حراست میں لیا گیا تھا، جہاں وہ بعد میں منتقل ہو گیا تھا۔

اسے 2010 میں جاپان کے حوالے کر دیا گیا جہاں اس پر ٹوکیو کی واردات پر مقدمہ چلایا گیا اور پچھلے ستمبر میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.