ٹوکیو: ٹوکیو کے نزدیک واقع دو صوبوں کے ہزاروں گھرانوں کو ہفتے کو واٹر سپلائی کاٹ دی گئی جب مقامی آزمائشوں سے پتا چلا کہ پانی کینسر کا سبب بننے والے کیمیائی مادے سے آلودہ تھا۔ نواحی شہر کاشیوا کے بیشتر علاقے میں واٹر سپلائی کا کوئی نلکا نہیں۔
ٹوکیو کے ہمسایہ صوبوں چیبا اور سائیتاما صوبوں کے حکام نے پتا لگایا کہ دریائے ٹونے اور اس کی شاخوں سے حاصل کیا جانیوالا پانی فارمال ڈی ہائیڈ کے اجازت شدہ درجے سے زیادہ مقدار سے آلودہ تھا۔
چیبا نے اس مادے کی زیادہ مقدار کا سراغ لگانے کے بعد دریائے ٹونے کی ایک شاخ سے پانی حاصل کرنا بندکر دیا۔
صوبائی اہلکاروں کے مطابق، سائیتاما میں پانی کا حصول ہفتے کو بحال ہو گیا جب مادے کی مقدر مقررہ حد سے کافی حد تک نیچے چلی گئی۔