آدمی نے کٹانا سے رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کا ہاتھ کاٹ ڈالا

توچیگی: پولیس نے ہفتے کو کہا کہ انہوں نے ایک آدمی کو حراست میں لیا ہے جب اس نے اتسومیا میں رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کے ہاں آپے سے باہر ہو کر تین آدمیوں کو کٹانا سے شدید طور پر زخمی کر ڈالا۔

پولیس کے مطابق، 63 سالہ ہیفومی کووادا جس کا تعلق ٹوکیو کے علاقے فوچو سے ہے، نے جمعے کو سہ پہر تین بجے کے قریب ڈائیکیو ہوم کے صدر اور دو دوسرے ملازمین پر جاپانی تلوار سے حملہ کیا۔ پولیس نے کہا کہ 65 سالہ کمپنی صدر کا بایاں بازو اس حملے میں جسم سے جدا ہو گیا۔

پولیس نے کہا کہ کاوادا نظروں سے بچانے کے لیے یہ تلوار گالف کیس میں بند کر کے دفتر میں لایا تھا۔ این ٹی وی کے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ وہ ڈائیکیو ہوم کے ساتھ پچھلے سال 11 مارچ کی آفت میں اپنے اپارٹمنٹ کو ہونے والے نقصان کی مرمت کے سلسلے میں ایک تنازع میں ملوث تھا۔

 

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.