توشیبا کاواساکی میں اسمارٹ کمیونٹی سنٹر قائم کرے گا

ٹوکیو: توشیبا کارپ کاواساکی میں اسمارٹ کمیونٹی سنٹر قائم کرےگا۔ 15 منزلہ عمارت اکتوبر 2013 میں کھلے گی اور قریباً سات ہزار لوگوں کے لیے کاروباری مرکز کا کام سر انجام دے گی۔

نیا سنٹر جاپان میں اسمارٹ کمیونٹی کاروباروں میں ملوث توشیبا کی تنظیموں کے لیے متحدہ مرکز کا کام کرے گا، جس میں توشیبا گروپ آف کمپنیز اور اس کے کلاؤڈ سلوشنز مہیا کرنے والے شعبے بھی شامل ہیں۔ بی ای ایم ایس کے آپریشنز، توشیبا گروپ کی تازہ ترین اسمارٹ کمیونٹی اور اسمارٹ فیکٹری ٹیکنالوجیز کے ساتھ سنٹر کے اسمارٹ کمیونٹی شو روم میں دکھائے جائیں گے۔

نیا سنٹر ایک ذہین عمارت ہو گا جو توشیبا کی تازہ ترین اسمارٹ کمیونٹی ٹیکنالوجیز کو ایک آرام دہ اور توانائی دوست کاروباری ماحول کے ساتھ ملا دے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.