لالا زار کرکٹ کلب کی روائتی حریف الکرم کرکٹ کلب کے ہاتھوں دُھلائی۔
اردوورلڈنیوز۔گزشتہ اتوار جاپان کرکٹ لیگ کا پہلا میچ روائتی حریف الکرم کرکٹ کلب اور لالا زار کرکٹ کلبوں کے درمیان آگیو سائتاما میں کھیلا گیا۔ اس میچ کو دیکھنے کے لئے دونوں ٹیموں کے سپورٹر اور تماشائی دور دراز سے میچ دیکھنے لے لئے گرائونڈ میں موجود تھی۔
ٹاس جیت کر لالا زار کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا مگر الکرم کے بائولروں کی عندہ اور نپی تلی بائولنگ کی وجہ سے لا لا زار کی ساری ٹیم ۹۲ اوررز میں صرف ۶۱۱ رنز بنا سکی اور اس کے تمام کھاڑی یکے باد دوسرے ائوٹ ہوتے رہی۔
جوب میں الکرم کرکٹ کلب نے حنیف نیازی کی شاندا ر بیٹنگ کی بدولت مقررہ ہدف ۶۱ اوورز میں ہی حاصل کر لیا اور ان کے صرف تین کھلاڑی ہی آوٹ ہوئے حنیف نیازی نے ۰۸ رنز سکور کئے جس میں دس چوکے اور اسمان کو چھوتے تین چھکے بھی شامل ہیں
آخر میں الکرم کرکٹ کلب کے سابق کپتان اور ریڑائرڈکھلاڑی اور ہانڈی رسٹورنٹ کے روحِ رواں محمد ادریس عرف ادریسا نے حنیف نیازی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈدیا۔
آپ کو یاد دلاتے چلیں الکرم کرکٹ کلب کا آغاز جاوید نیازی، امجد مرزا، محمد ادریس، اور رشید ودود نے الکرم کے سابق مالک اصضربارا کے ساتھ ملکر کیا تھا ۔ اصضر بارا کے پاکستان چلے جانے کے بعد بھی الکرم کلب کو اُسی طرح چلایا جا رہا ہے ۔اس بار ہانڈی رسٹورنٹ نے الکرم کرکٹ کلب کو سپانسر کیا تھا ان کا کہنا ہے کہ اپنی ٹیم کو سپانسر کرنا ان کے لئے فخر کی بات ہے ۔ الکرم کے تمام کھلاڑیوں نے ہانڈی رسٹورنٹ کے مالک محمد ادریس کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے