ٹوکیو: پیر کی صبح سورج گرہن کے دوران ٹوکیو میں ایک دو سالہ بچہ تیسری منزل کے اپارٹمنٹ کی کھڑکی سے گر کر شدید زخمی ہو گیا اور اسے ہسپتال لے جانا پڑا۔
پولیس نے کہا کہ انہوں نے ایک مقامی رہائشی کی طرف سے ساڑھے سات بجے صبح کال وصول کی جس میں اطلاع دی گئی تھی کہ اوتا وارڈ کی ایک پانچ منزلہ اپارٹمنٹ بلڈنگ کے باہر ایک بچہ زمین پر پڑا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق لڑکے کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ ابھی تک کوما میں ہے۔
بچے کے بیڈ روم کی کھڑکی مشرق کی جانب ہے اور پولیس کا خیال ہے کہ وہ شاید گرہن دیکھ رہا تھا اور اسی دوران نیچے گر گیا۔