ٹوکیو: پولیس نے ایک 19 سالہ یونیورسٹی طالبعلم کو گرفتار کیا ہے جس نے مبینہ طور پر اے کے بی 48 کی جانب سے ہاتھ ملانے کی ایک تقریب کے موقع پر گروپ کے ایک پرستار سے اے کے بی 48 کی تصاویر چرانے کے لیے اس کا گلہ دبایا۔
پولیس کے مطابق، مشتبہ جس کا نام نابالغ ہونے کی وجہ سے ظاہر نہیں کیا جاسکتا، ٹوکیو بِگ سائٹ پر 7 اپریل کو ہونے والے اے کے بی کے ہاتھ ملانے کے ایونٹ کے موقع پر 19 سالہ مرد طالبعلم سے ملا۔ پولیس نے کہا کہ مشتبہ نے طالبعلم کو اے کے بی 48 کی تصاویر کا تبادلہ کرنے کو کہا اور دونوں ریسٹ روم میں چلے گئے۔ وہاں مشتبہ نے مبینہ طور پر دوسرے لڑکے کا گلہ دبایا اور اس کی تصاویر چھین لیں۔
پولیس نے کہا کہ انہیں نے حملہ آور کے گھر سے اے کے بی 48 کی سینکڑوں تصاویر ملی ہیں۔