ہوسونو کانسائی کے لیڈروں کو اوئی ری ایکٹر دوبارہ چلانے پر رضامند نہ کر سکے

اوساکا: وزیر ماحولیات گوشی ہوسونو، جو ایٹمی بحران سے نمٹنے کے انچارج وزیر بھی ہیں، ویک اینڈ کے دوران کانسائی میں مقامی حکومتی لیڈران کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے کہ صوبہ فوکوئی میں واقع اوئی ایٹمی بجلی گھر کو دوبارہ سے چلایا جانا ضروری ہے۔

ہوسونو اوساکا کے مئیر تورو ہاشیموتو کے ساتھ ساتھ فوکوئی کے گورنر اسّےئی نیشی کاوا، اوئی کے مئیر شینوبو توکیوکا اور دوسرے میونسپل اہلکاروں سے ملے جن میں سے تمام نے کہا کہ وہ مرکزی حکومت کی جانب سے ری ایکٹر نمبر 3 اور 4 کو دوبارہ چلانے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہیں۔

ہاشیموتو نے کہا کہ مرکزی حکومت ایٹمی سیفٹی کی ضمانت نہیں دے سکتی اور یہ کہ فوری طور پر ایٹمی نگران ایجنسی قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے جو حکومتی اثر سے آزاد ہو۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.