ہانگ کانگ: مشکلات کا شکار انٹرنیٹ کمپنی یاہو انکارپ نے چینی ای کامرس گروپ علی بابا میں اپنا 40 فیصد حصہ 7.1 ارب ڈالر میں بیچنے کی حامی بھر دی ہے۔
اس معاہدے، جس کا اعلان اتوار کو امریکہ میں کیا گیا، کے ذریعے علی بابا گروپ یاہو انکارپ سے اپنا حصہ 6.3 ارب ڈالر کے کیش اور 800 ملین ڈالر کے ترجیحی حصص کی صورت میں ادائیگی کر کے خریدے گا۔
دونوں کمپنیوں نے ایک اور معاہدہ بھی کیا جس کے تحت یاہو علی بابا میں اپنے بقیہ حصص بعد میں مرحلہ وار فروخت کر سکے گا۔
معاہدے کا علم رکھنے والے ایک شخص نے کہا کہ اس سودے میں ایسی چیزیں موجود ہیں جو علی بابا گروپ کو 2015 میں اسے پبلک کمپنی بنانے کے ابتدائی مرحلے کے کے لیے پرکشش بنا دیں گی۔
علی بابا کے چئیرمین اور سی ای او جیک ما نے کہا کہ یہ معاہدہ ایک “متوازن ملکیتی ڈھانچا قائم کرتا ہے جو علی بابا کو اپنا کاروبار مستقبل میں پبلک کمپنی کے طور پر ایک قدم آگے بڑھانے میں مدد فراہم کرے گا”۔