عدالت نے 1961 سے کال کوٹھڑی کے قیدی کے مقدمے کی دوبارہ سماعت کی درخواست مسترد کر دی

ٹوکیو: جمعے کو ایک عدالت نے ایک کسان کی دوبارہ سماعت کی اپیل مسترد کر دی جو 40 سال سے اپنی بیوی کے قتل کی وجہ سے کال کوٹھڑی میں سزائے موت کا منتظر ہے۔ اس کی بیوی اور تین دوسری عورتیں جاپان کے دیہی علاقے میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہو گئیں تھیں۔

ایک عدالتی ترجمان کے مطابق، ناگویا ہائی کورٹ نے چھیاسی سالہ ماسارو اوکونیشی کی ہلاکتوں پر “دوبارہ سماعت کی درخواست مسترد کر دی”۔ ناگویا ہائی کورٹ نے ذیلی عدالت کا فیصلہ منسوخ کر دیا تھا اور اسے 1969 میں موت کی سزا سنائی، یہی فیصلہ سپریم کورٹ نے بھی 1972 میں برقرار رکھا۔

تب سے وہ جاپان میں لمبے عرصے سے سزائے موت کے منتظر قیدیوں میں سے ایک بن گیا ہے، اگرچہ اس کے وکلاء نے اس بنیاد پر کئی بار دوبارہ سماعت کی درخواستیں دائر کی ہیں کہ تینوں عورتیں مختلف کیمیائی مادے کھانے کی وجہ سے موت کا شکار ہوئیں۔

امریکہ کے علاوہ جاپان اکلوتا صنعتی جمہوری ملک ہے جو سزائے موت پر عملدرآمد کرواتا ہے، جس پر ٹوکیوکو یورپی حکومتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے بار بار احتجاج برداشت کرنا پڑے ہیں۔

انسانی حقوق کے عالمی گروپس کا کہنا ہے کہ یہ ظالمانہ نظام ہے چونکہ سزائے موت کے قیدی کال کوٹھڑیوں میں کئی برسوں تک اپنی پھانسی کا انتظار کرتے ہیں اور انہیں سزائے موت پر عملدرآمد سے چند گھنٹے قبل ہی آگاہ کیا جاتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.