اوزاوا نودا سے ملاقات کے لیے تیار، بیان کہ ٹیکس بڑھانے کی مخالفت ترک نہیں کروں گا

ٹوکیو: ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان کے سابقہ لیڈر اچیرو اوزاوا نے جمعرات کو کہا کہ وہ اگلے ہفتے مجوزہ ٹیکس بڑھانے کے بل پر بات چیت کے لیے وزیر اعظم یوشیکو نودا سے ملیں گے۔ تاہم اوزاوا نے کہا کہ انہیں ان مذاکرات سے بہت کم فائدہ حاصل ہونے کی توقع ہے چونکہ ان کا ٹیکس بڑھانے کی حمایت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

اوزاوا نے 2015 تک کنزمپشن ٹیکس میں 10 فیصد اضافے کی بار بار مخالفت کی ہے، اور نودا اور حکمران ڈی پی جی پر 2009 میں الیکشن جیتنے کے وقت کیے گئے ٹیکس نہ بڑھانے کے وعدے سے پھرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

جمعرات کو انہوں نے اپنے 90 کے قریب سپورٹروں کے ایک وفد سے بات چیت کی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.