آدمی نے اپنے ہاتھ سے جنسی اعضاء پکا کر پانچ گاہکوں کو کھلا دئیے

ٹوکیو: ٹوکیو میں ایک جاپانی فنکار نے جنسی اقلیتوں کے لیے آگاہی پھیلانے کے ایک عجیب و غریب جاہلانہ قسم کے اقدام میں اپنے جنسی اعضاء پکا کر ادائیگی کرنے والے پانچ لوگوں کو ڈنر میں پیش کر دئیے، جس کا مقصد علاج معالجے کے لیے رقم کا حصول تھا۔

ماؤ سوگیاما کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی پوسٹنگز اور مقامی پولیس کے مطابق، اس کے جنسی اعضاء مارچ میں جراحی کے ذریعے الگ کر دئیے گئے تھے اور اس نے انہیں 13 مئی کو مصالحے دار دم پخت ڈش کی صورت میں پکا کر ایک ایونٹ ہال میں گاہکوں کو پیش کیا۔

کھانے والوں نے جنسی اعضاء کے ایک حصے پر مشتمل پلیٹ کے حصول کے لیے 20,000 ین ادا کیے۔

یہ کھانا ایک سند یافتہ باورچی کی نگرانی میں تیار کیا گیا اور کھانے والوں سے ایک اقرار نامے پر دستخط لیے گئے جس میں سوگیاما اور ایونٹ کے منتظمین کو کسی قسم کی قانونی ذمہ داری سے بری قرار دیا گیا تھا۔ “اس میں کچھ بھی (مجرمانہ) نہیں تھا۔ اس پر کسی قسم کی کاروائی کی ضرورت نہیں،” سوگینامی تھانے کے ایک افسر نے اے ایف پی کو بتایا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.