حکومت توہوکو میں تعمیر نو کی گرانٹس میں اضافہ کرے گی

ٹوکیو: تعمیر نو کے وزیر تاتسوؤ ہیرانو نے جمعے کو کہا کہ حکومت توہوکو کی میونسپلٹیوں کو تعمیر نو کی گرانٹس کے دوسرے مرحلے میں درخواست شدہ امداد سے ڈیڑھ گنا زیادہ امداد دے گی۔

میاگی، ایواتے اور فوکوشیما صوبوں کے گورنروں نے فروری میں حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جب اس نے پہلے راؤنڈ میں درخواست شدہ امداد کا صرف 65 فیصد جاری کیا۔

سانکےئی شمبن کے مطابق، دوسرے راؤنڈ میں تعمیر نو کی ایجنسی 71 میونسپلٹیوں کو قریباً 261 ارب ین کی تقسیم کرے گی، جو 169.6 ارب ین کی درخواست شدہ امدادی رقم سے قریباً پچاس فیصد زیادہ ہے۔

اخبار کے مطابق، ہیرانو نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ ایجنسی مقامی حکومتوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھ کر کام کرے گی اور یہ بات یقینی بنائے گی انہیں فنڈز کے خرچ کے سلسلے میں آزادی حاصل ہو۔

صوبائی حکومتوں کے مطابق فنڈز زیادہ تر ساحلی آبادیوں کو اونچی جگہوں پر منتقل کرنے، گھروں اور فیکٹریوں کی دوبارہ تعمیر، اور مشکلات کا شکار کسانوں کی امداد پر خرچ کیے جائیں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.