اوکی ناوا میں پیدا ہونے والی 34 سالہ نامیئے اومورو 15 برسوں میں پہلی بار ڈوم ٹور پر نکلیں گی جو بطور گلوکارہ ان کی 20 ویں سالگرہ کی تقریبات کا حصہ ہو گا۔
7 کنسرٹ پر مشتمل “نامیئے امورو 5 ڈوم 2012 20 ویں برسی کا خصوصی ٹور” کے نام سے ہونے والا یہ ڈوم ٹور فوکوکا میں 24 نومبر کو یاہو ڈوم میں شو سے شروع ہو گا، جس کے بعد کیوسیرا ڈوم اوساکا (یکم، 2 دسمبر)، ساپورو ڈوم (8 دسمبر)، ناگویا ڈوم (15 دسمبر) اور ٹوکیو ڈوم (20، 21 دسمبر) کے کنسرٹ ہوں گے۔ پروموٹرز کے مطابق مجموعی طور پر تیس ہزار پرستاروں کی جانب سے ان کنسرٹس میں شرکت کی توقع ہے۔
اس ٹور کے لیے گانوں کی فہرست کا فیصلہ پہلی بار پرستاروں کے ووٹ کے ذریعے کیا جائے گا۔ پرستار امورو کی البم کے 173 گانوں کے لیے ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ وہ ہر کنسرٹ میں 20 گانوں پر فن کا مظاہرہ کریں گی۔ پرستار امورو کی 20 سالگرہ کے حوالے سے خصوصی ویب سائٹ پر جا کر اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں۔