ٹوکیو: ٹیوٹا نے کہا کہ وہ ترقی پذیر ممالک کے لیے 12,500 ڈالر کی قیمت کے اریب قریب کاروں کے نئے کمپیکٹ ماڈل متعارف کرائے گا، جس کا مقصد ابھرتی منڈیوں میں 2015 تک سالانہ دس لاکھ ماڈلوں کی فروخت کے ہدف کا حصول ہے۔
جاپان کے سب سے بڑے کار ساز ادارے نے جمعے کو کہا کہ وہ تھائی لینڈ، انڈونیشیا، اور برازیل کے پلانٹس پر کاروں کے آٹھ نئے ماڈل تیار کرے گا جن کی قیمت “قریباً دس لاکھ ین یا زیادہ” ہو گی۔
“ہم پچاس ہزار ین کی قیمت والی کاریں فروخت نہیں کرتے،” ٹیوٹا کے ایگزیکٹو نائب صدر یوکیتوشی فونو نے ٹوکیو ہیڈ کوارٹرز پر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا۔
اگرچہ نئے ماڈلز خصوصی طور پر ابھرتی منڈیوں بشمول چین، انڈونیشیا اور برازیل کے لیے تیار کیے جائیں گے، تاہم “اگر امریکہ اور یورپ کے گاہکوں نے انہیں پسند کیا، تو میں انہیں (وہاں فروخت کرنے پر بھی) کھلے دل سے غور کروں گا،” فونو نے مزید کہا۔
ایٹیوس ٹیوٹا کے وسیع تر منصوبے کا ایک جزو ہے جس کا مقصد پوری دنیا میں ٹیوٹا کی فروخت کا نصف حصہ ابھرتی منڈیوں سے پورا کرنا ہے، جو کہ 2011 میں 45 فیصد رہا۔ عالمی کار ساز ادارے ترقی یافتہ منڈیوں میں اپنی کم ہوتی فروخت کے باعث تیزی سے ابھرتی منڈیوں کی طرف بھاگ رہے ہیں۔
کار ساز ادارے نے مارچ تک ختم ہونے والی مالی سال میں عالمی طور پر سات لاکھ پینتیس ہزار کے قریب کاریں فروخت کیں، جن میں ٹیوٹا، لیکسس، ڈائی ہیٹسو اور ہینو کے برانڈ شامل تھے۔