نی گاتا کی سرنگ میں دھماکے سے چار کارکنوں کی موت کی تصدیق

ٹوکیو: اتوار کو چار تعمیراتی کارکنوں کی موت کی تصدیق ہو گئی جب ان کی لاشیں پہاڑی سرنگ میں سے بازیاب کرائیں گئیں جہاں وہ جمعرات والے دن پھنس گئے تھے۔

پولیس اور فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے کہا کہ دھماکہ ہوکاتوگے کی 2.8 کلومیٹر طویل سرنگ میں جمعرات کے ابتدائی اوقات میں ہوا۔ یہ سرنگ صوبہ نی گاتا کے توکاماچی اور مینامی اونوما کو ملانے کے لیے تعمیر کی جا رہی ہے۔

فائر برگیڈ کے ترجمان نے کہا کہ امدادی کارکن دو دنوں تک گیس کی خطرناک حد تک اونچی مقدار کی وجہ سے سرنگ میں داخل نہیں ہو سکے تاہم آخر کار انہوں نے اتوار کی صبح کارکنوں کو باہر نکال لیا۔

“انہیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن چاروں کی موت کی تصویق کر دی گئی،” اہلکار نے کہا۔ کوئی مزید اہلکار لاپتا نہیں تھا۔

اہلکار کے مطابق، گیس سراغ گر پکڑنے والے امدادی کارکنوں نے چار مختلف اقسام کی گیس کا سراغ لگایا جن میں آکسیجن، ہائیڈروجن سلفائیڈ، نامعلوم آتش گیر گیس اور کاربن مونو آکسائیڈ شامل تھیں۔

اہلکاروں نے کہا کہ پولیس حادثے کی وجہ کا پتا لگانے کے لیے تفتیش کر رہی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.