لاس اینجلس: ایک محقق کا کہنا ہے کہ 2011 کے جاپانی سونامی سے ہلاک ہونے والے لوگوں کے ہڈیوں سمیت جوتے امریکہ کی مغربی ساحلی پٹی پر اس سال کے اواخر تک پہنچنا شروع ہو سکتے ہیں۔
کرٹ ایبیس مئیر، جو کہ ریٹائرڈ اوشیانو گرافر، بحری روؤں، بہاؤ کے پیٹرن اور ساحلوں پر شوقیہ آنے والوں پر خصوصی علم رکھتے ہیں، نے کہا کہ پچھلے سال کے مہلک سونامی کے ملبے کی اولین لہر اکتوبر میں پہنچنا شروع ہو جائے گی۔
“میرا خیال ہے کہ آئندہ برسوں میں جوتوں کے ساتھ ہڈیاں بھی آتی رہیں گی،” ایبیس مئیر نے کہا جو واشنگٹن اسٹیٹ میں اس موضوع پر ایک سمپوزیم سے خطاب کر رہے تھے۔
ایبیس مئیر نے کہا کہ انہوں نے سیاٹل میں جاپانی سفارت خانے کے اہلکاروں کو بھی بریفنگ دی تھی۔