گونما میں آسمانی بجلی سے آدمی کی ہلاکت

ٹوکیو: 50 کے پیٹے میں ایک آدمی پیر کو صوبہ گونما میں آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہو گیا۔

پولیس نے کہا کہ آدمی اوزے نیشنل پارک میں ایک راستے پر پیدل چل رہا تھا جب شام چار بجے سے ذرا قبل اس پر بجلی گر پڑی۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں بعد میں اس کی موت کا اعلان کر دیا گیا۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے کہا کہ سہ پہر تین بجے کے قریب ٹھنڈی ہواؤں کی بڑی مقدار کانتو ریجن پر متحرک ہو گئی تھی جس کی وجہ سے غیر مستحکم موسمی حالات پیدا ہوئے۔ ایجنسی کے مطابق، تین سے پانچ بجے کے دوران کانتو میں طوفان برق و باراں اور ژالہ باری کے طوفان آئے، جبکہ کچھ جگہوں پر 30 سے 50 سینٹی میٹر تک بارش بھی ہوئی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.