پولیس نے مہلک حادثے کا شکار ہونے والی بس کمپنی کا صدر گرفتار کر لیا

چیبا: پولیس نے پیر کو بس آپریٹر کمپنی کے صدر کو مہلک حادثے پر حراست میں لیا جس میں سات لوگ ہلاک اور 39 زخمی ہوئے تھے جب ٹوکیو ڈزنی لینڈ کو جانے والی ان کی بس کو فوجیوکا، صوبہ گونما میں ہائی وے پر حادثہ پیش آیا۔

45 مسافروں کو لے جانیوالی بس کانیتسو ایکسپریس وے پر سڑک کنارے ایک دیوار سے جا ٹکرائی تھی۔

تفتیش کاروں نے بس آپریٹر کمپنی ریکوینتائی کے 55 سالہ صدر یومی ہیدی ہاریو کو حراست میں لے لیا اور انزائی شہر، صوبہ چیبا میں واقع کمپنی کے ریکارڈ اور دستاویزات کو بھی ضبط کر لیا۔

پولیس نے کہا کہ اس پر کونو (بس ڈرائیور) کو ریکوینتائی کا نام غیر قانونی طور پر استعمال کر کے چینی سیاحوں کے بس ٹور چلانے کی اجازت دینے کا الزام لگایا گیا ہے، جو روڈ ٹرانسپورٹیشن لاء کی خلاف ورزی ہے۔

ریکوینتائی کی حفاظتی انتظامات کی پالیسیوں کو پہلے ہی تنقید کا نشانہ بنایا جا چکا ہے اور پولیس کا خیال ہے کہ کونو شاید حد سے زیادہ کام کی وجہ سے تھکن کا شکار تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.