آئرش خاتون کی موت کے سلسلے میں پولیس کی 2 امریکیوں سے پوچھ گچھ

ٹوکیو: پولیس نے پیر کو کہا کہ وہ ٹوکیو کے ہوٹل میں آئرش خاتون کی موت پر دو امریکیوں سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔
پولیس اہلکاروں نے پیر کو کہا کہ 21 سالہ ایکسچینج اسٹوڈنٹ نیکولا فرلونگ کو گلا گھونٹ کر مارا گیا۔ جاپانی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ خاتون، اس کی سہیلی اور مذکورہ امریکی ٹوکیو کے کوتو وارڈ میں جمعرات کو کیکی میناج کے کنسرٹ پر ملے تھے۔

پولیس نے شنجوکو کے کیوئی پلازا ہوٹل تک ٹیکسی میں جاتے ہوئے مقتولہ کی سہیلی کو جنسی طور پر پریشان کرنے کے شبہے میں 23 سالہ رقاص جیمز جاماری بلیک اسٹون اور ایک 19 سالہ موسیقار کو حراست میں لیا ہے۔

قریباً رات ایک بجے یہ چاروں ہوٹل آئے جہاں دونوں آدمی ٹھہرے ہوئے تھے۔ کیودو کے مطابق، فرلونگ 19 سالہ لڑکے کے ساتھ کمرے میں چلی گئی جبکہ اس کی سہیلی بلیک اسٹون کے ساتھ چلی گئی۔

جمعرات کو صبح 4 بجے کے قریب ہوٹل کے ایک مہمان نے ایک کمرے میں سے اونچے شور کی شکایت کی۔

ہوٹل کا ایک ملازم کمرے میں گیا اور فرلونگ کو بیڈ کے قریب زمین پر لیٹے پایا جبکہ 19 سالہ لڑکا اس کے قریب کھڑا تھا۔ فرلونگ کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت کا اعلان کر دیا گیا۔

کم عمر مشتبہ کو نابالغ ہونے کی وجہ سے جاپانی قانون کے تحت نام سے نہیں بلایا جا سکتا۔

فرلونگ صوبہ گونما کی تاکاساکی سٹی یونیورسٹی آف اکنامکس میں پڑھائی کا ایک سال گزار رہی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.