ٹوکیو: کانسائی الیکٹرک پاور کو کے سربراہ نے پیر کو وزیر اعظم یوشیکو نودا پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر اس کے اوئی پلانٹ پر واقع دو ری ایکٹروں کو چلانے کی منظوری دیں تاکہ گرما میں بجلی کی کمی سے بچا جا سکے۔
“حتمی فیصلہ حکومت یا وزیر اعظم پر منحصر ہے،” ماکوتو یاگی نے سیاسی التواء کی شکایت کرتے ہوئے نامہ نگاروں کو بتایا۔
کانسائی الیکٹرک، جو آفت سے قبل اپنی بجلی کی پیداوار کے نصف سے زیادہ کے لیے ایٹمی پلانٹس پر انحصار کرتا تھا، نے خبردار کیا کہ اس کی موجودہ صلاحیت گرما میں طلب سے 15 فیصد تک کم ہو سکتی ہے۔
جاپان کی دوسری توانائی ساز فرمیں، بشمول ٹوکیو الیکٹرک پاور (ٹیپکو) جو فوکوشیما پلانٹ چلاتی ہے، بھی اپنے ری ایکٹروں کا استعمال نہیں کر سکتیں اور انہیں جولائی سے ستمبر تک کی چوٹی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے کچھ مشکلات کا سامنا ہے۔