یوکوہاما: پولیس نے جمعرات کو کہا کہ انہوں نے ایک 22 سالہ آدمی اور اس کی 14 سالہ گرل فرینڈ کو مبینہ طور پر ایک 14 سالہ لڑکی کو مارنے اور اسے یوکوہاما کے عوامی پارک کے تالاب میں ننگا تیرنے پر مجبور کرنے پر گرفتار کیا ہے۔
یہ آدمی جس کا نام چوؤ یونیورسٹی کے طالبعلم کوہےئی اکازاکی کے طور پر پتا چلا ہے، اور اس کی گرل فرینڈ جو ایک جونئیر ہائی اسکول کی طالبہ ہے، پر یوکوہاما کے پارک میں 5 مئی کو ایک لڑکی کو مارنے کا الزام ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو چہرے اور پیٹ میں ضربات لگائی گئیں جس کے بعد اسے حکم دیا گیا کہ وہ اپنے کپڑے اتار دے اور تالاب میں تیرے۔
پولیس کا خیال ہے کہ دونوں لڑکیاں دوست تھیں، اور یہ کہ اوکازاکی کی گرل فرینڈ نے دوسری لڑکی کو اس لیے پارک میں بلایا تاکہ اس پر اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ دھوکہ دہی کا الزام لگا کر مزہ چکھا سکے۔