شارپ نے مزید پتلے اور واضح موبائل ڈسپلے تیار کر لیے

ٹوکیو: شارپ کارپ نے جمعے کو کہ وہ اپنے موجودہ موبائل ڈسپلےز میں مزید بہتری پیدا کر کے انہیں مزید پتلا اور واضح بنا رہا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ اس کی اختراح ایسی ٹیکنالوجی پر مشتمل ہے جو توانائی کی کھپت گھٹا دیتی ہے۔
لیکوئڈ کرسٹل ڈسپلےز کے لیے آئی جی زیڈ او نامی ٹیکنالوجی میں پروڈکشن لائنز اور سرمایہ کاری کے لیے ذرا سی تبدیلی کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ بہتری رواں مالی سال میں لائی جائے گی۔

یہ ٹیکنالوجی آرگینک ایل ای ڈی اسکرینوں پر بھی لاگو کی جا سکے گی جو کاغذ جتنی پتلی ہو سکتی ہیں۔ تاہم بڑے پیمانے پر تجارتی پیداوار کے لیے زیادہ لاگت کی رکاوٹیں موجود ہیں۔ حریف سام سنگ الیکٹرونکس کو اور سونی کارپ بھی مزید پتلے ڈسپلےز پر کام کر رہے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.