میاگی پولیس کی جانب سے غیر شناخت شدہ مرنے والوں کے اسکیچز پر مشتمل ویب سائٹ کا قیام

سیندائی: صوبہ میاگی کی پولیس نے ایک ویب سائٹ تیار کی ہے جس پر 11 مارچ کی آفت میں مرنیوالوں سے ملتے جلتے خاکے رکھے گئے ہیں۔ یہ خاکے پولیس مصوروں کے تیار کردہ ہیں۔

میاگی کی صوبائی پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ یہ ڈرائنگ مرنیوالوں کی تصاویر پر مشتمل ہیں جو ان کی نعشیں دریافت ہونے کے بعد کھینچی گئی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 208 غیر شناخت شدہ ہلاک شدگان کی مدد سے وہ 90 ملتی جلتی ڈرائنگ تخلیق کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ابھی تک ویب صفحے پر 20 کے قریب خاکے موجود ہیں، جبکہ70 کے قریب مزید ممکنہ تصاویر اپلوڈ کی جائیں گی۔

میاگی پولیس خاندانوں، پڑوسیوں اور واقف کاروں سے اپیل کر رہی ہے کہ وہ ویب سائٹ پر آئیں اور غمزدہ اعزاء کو اپنے وفات پانے والوں کی باقیات کے ساتھ اکٹھا ہونے کا موقع فراہم کریں تاکہ وہ اپنے پیاروں کی تدفین کر سکیں ان کے غم کو کچھ ڈھارس مہیا ہو سکے۔

ویب سائیٹ کا لنک جاپانی زبان

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.