فوکوکا: پولیس نے جمعے کو کہا کہ انہوں نے ایک 44 سالہ آدمی کو حراست میں لیا ہے جس نے فوکوکا شہر میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں بھنگ اگائی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے سیوارا وارڈ میں جز وقتی کارکن 44 سالہ یوشیکو ہاؤشی کے اپارٹمنٹ کی بالکونی سے بھنگ کے 50 پودے قبضے میں لیے ہیں، جن میں سے کچھ قد آدم لمبائی کے تھے۔
ہاؤشی نے پولیس کو کہا کہ اس نے ذاتی استعمال کے لیے بھنگ اگائی تھی۔