نودا کی جانب سے مذمت شدہ وزراء کی تبدیلی سے انکار

ٹوکیو: وزیر اعظیم یوشیکو نودا نے جمعے کو کہا کہ دائت میں پچھلے ماہ تحاریک مذمت جمع کروائے جانے کے باوجود ان کا اپنے دو وزراء کو بدلنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

ان دو وزراء میں وزیر دفاع ناؤکی تاناکا اور وزیر ارضیات، انفراسٹرکچر ، ٹرانسپورٹ اور سیاحت تاکیشی مائیدا شامل ہیں۔

مرکزی اپوزیشن جماعت لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کنزمپشن ٹیکس بڑھانے کے بل پر مذاکرات کا حصہ بننے سے اس وقت تک انکار کر رہی ہے جب تک نودا ان دو وزراء کو ہٹا نہیں دیتے۔

نودا نے کہا کہ کابینہ میں تبدیلی کے لیے بالکل بھی وقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی دونوں وزراء کو اپنے رویے پر نظر ثانی کرنے اور 100 فیصد توانائی اپنے فرائض کی انجام دہی میں صرف کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

تحاریک مذمت اپریل میں جمع کروائی گئیں تھیں۔ تاناکا کو ایل ڈی پی نے شمالی کوریا کے راکٹ لانچ سے ٹھیک طرح سے نہ نپٹ سکنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جبکہ مائیدا پر عوامی انتخابات کے قانون کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا تھا جب صوبہ گیفو میں مئیر کے الیکشن میں ایک امیدوار کی حمایت کے لیے ان کے دستخط والی دستاویز گردش میں دیکھی گئی۔

دونوں وزراء نے کہا ہے کہ ان کا استعفی دینے کا کوئی ارادہ نہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.