سابقہ اوم بھگوڑی کیکوچی 17 سال مفرور رہنے کے بعد گرفتار

ٹوکیو: اطلاعات کے مطابق، جاپان کےا وم سپریم ٹرتھ قیامتی فرقے، جو ٹوکیو میں 1995 میں ہونے والے سب وے اعصابی گیس حملوں کا ذمہ دار ہے، کی ایک سابقہ رکن اتوار کو پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو گئی۔

پولیس افسران نے 40 سالہ ناؤکو کیکوچی نامی عورت، جو اوم کی سابقہ رکن اور 17 سال سے مفرور تھی، کو ساگامی ہارا نامی شہر، صوبہ کاناگاوا سے گرفتار کیا۔

کیکوچی، جو اوم کے بقیہ دو بھگوڑے اراکین میں سے ایک ہے، کے بارے میں خیال ہے کہ وہ فرقے کے اس گروہ کا حصہ تھی جس نے سب وے حملے میں استعمال ہونے والی اعصابی گیس تیار کی، جس میں 13 لوگ ہلاک ہوئے تھے۔

عورت کو فوراً ٹوکیو کے میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ لے جایا گیا، جہاں بعد میں اس کے کیکوچی ہونے کی تصدیق کر دی گئی، اور قتل کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا۔

یہ کیس اوم کے سابقہ رکن 47 ماکوتو ہیراتا کی جانب سے خود کو پولیس کے حوالے کر دینے کے بعد آگے بڑھا ہے، جس نے نئے سال کی شام وسطی ٹوکیو میں خود کو پولیس اسٹیشن پر افسران کے حوالے کر دیا تھا۔

کیکوچی کی حراست کے بعد اوم اشتہاریوں کی فہرست میں سے صرف ایک شخص، 54 سالہ کاتسویا تاکاہاشی باقی رہ گیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.