مائیکروسافٹ نے ایکس باکس کو اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس سے جوڑ دیا

لاس اینجلس: مائیکروسافٹ نے پیر کو گھریلو تفریح کے شعبے میں صف اول کی جگہ پانے کی جد و جہد میں ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے اپنے ایکس باکس 360 ویڈیو گیم کنسولز کو اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس کے ساتھ مطابقت پذیر (منسلک) کر دیا جبکہ اس پر مزید بلاک بسٹر مواد بھی متعارف کروایا ہے۔

مائیکروسافٹ نے ایکس باکس اسمارٹ گلاس سافٹویر کی نقاب کشائی کی جو دنیا کے صف اول کے کنسولز کو آئی فونز، آئی پیڈز، اینڈرائڈ پر مشتمل آلات اور اس کے اپنے آپریٹنگ سسٹم یعنی ونڈوز 8 پر مشتمل آلات سے جڑنے میں مدد فراہم کرے گا۔

“ایکس باکس اسمارٹ گلاس کے ذریعے ہم آپ کے فون، ٹیبلٹ، پی سی اور ٹی وی تک تفریح کو بالکل نئے انداز میں روشن کر رہے ہیں”۔

مائیکروسافٹ نے اپنے ویب براؤزنگ پروگرام انٹرنیٹ ایکسپلورر کی کانٹ چھانٹ کر کے ایکس باکس کے لیے بھی ایک ورژن متعارف کروایا ہے تاکہ لوگ ویڈیو گیم کنسولز استعمال کرتے ہوئے آنلائن ویڈیوز گیمز اتنی ہی آسانی سے کھیل سکیں جیسے وہ پرسنل کمپیوٹر پر کھیل سکتے ہیں۔

مائیکروسافٹ کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی چیزوں میں بلاک بسٹر گیمز اور ایکس باکس 360 کنسولز کے لیے آواز پر مشتمل احکامات اور ہاتھ کی حرکات پہچاننے کی صلاحیت رکھنے والے کائنیکٹ لوازمات شامل ہیں۔

بلاک بسٹر گیمز عرصہ دراز سے ای تھری کا مرکزی حصہ رہی ہیں، چناچہ مائیکروسافٹ نے ٹومب ریڈر، کال آف ڈیوٹی، ریزیڈنٹ ایول اور گئیرز آف وار نامی گیموں کے ٹریلر دکھائے ہیں، جن کے صارفین شدت سے منتظر ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.