ٹوکیو: ایک منتظم نے منگل کو کہا کہ جاپان کی حکمران جماعت کے قریباً ایک تہائی قانون ساز وزیر اعظم یوشیکو نودا کو پٹیشن پیش کر رہے ہیں کہ وہ پچھلے سال ے زلزلے و سونامی کے بعد حفاظتی خدشات کے پیش نظر ایٹمی ری ایکٹروں کو دوبارہ چلانے بارے احتیاط کا مظاہرہ کریں۔
نودا، جو جولائی کے آغاز میں توانائی کی طلب چوٹی پر پہنچنے سے قبل فوکوئی صوبے کے دو ری ایکٹر دوبارہ چلانے کے خواہش مند ہیں، اس ہفتے ہی انہیں گرڈ سے واپس منسلک کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں – اگرچہ عوامی ردعمل کا خطرہ موجود ہے جو ان کی پہلے ہی کم ہوتی ووٹر ریٹنگ کو مزید کمزور کر دے گا۔
“رائے شماریوں سے یہ واضح ہے کہ لوگوں کی اکثریت یہ سمجھتی ہے کہ ہم یہ موسم گرم بجلی بچا کر اور مختلف علاقوں کے مابین بجلی تقسیم کر کے گزار سکتے ہیں،” ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان (ڈی پی جے) کی ایک پٹیشن میں کہا گیا جو نودا حکومت کو اسی دن بعد میں پیش کی جانی تھی۔
“ہم آپ پر زور دیتے ہیں کہ جماعت اور لوگوں میں اس معاملے پر مکمل اتفاق رائے نہیں پایا جاتا، اور آفت کے 160,000 متاثرین کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے ری ایکٹر دوبارہ سے اسٹارٹ کرنے کے معاملے پر مزید احتیاط کا مظاہرہ کریں”۔
پچھلے سال کے زلزلے و سونامی کے ہاتھوں شمال مشرقی جاپان میں فوکوشیما پلانٹ کی تباہی سے قبل ایٹمی توانائی جاپان کی بجلی ضروریات کا قریباً 30 فیصد پورا کرتی تھی۔